the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

(ایجنسیز)
طبی ماہرین کے ایک کنسورشیم نے عرب لیگ میں شامل 22 ممالک میں صحت سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا۔اس وسیع تحقیق کے لیے انہوں نے 1990ء سے 2010ء تک کے طبی اعداد وشمار کا تجزیہ کیا۔اس رپورٹ کو ’’2010ء گلوبل برڈن آف ڈیزیز‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔1990ء میں ریسپیریٹری انفیکشن یا سانس سے متعلق وبائی امراض طبی مسائل میں سرفہرست تھے اور 11 فیصد اموات کی وجہ بنتے تھے۔ اسی طرح ناقص خوراک کے ساتھ ساتھ مردہ بچوں کی بلند شرح پیدائش کے نتیجے میں بھی اموات کی شرح بہت زیادہ ریکارڈ کی گئی تھی۔ان طبی ماہرین کے مطابق یہ مسائل کمورو جزائر، جبوتی، موریطانیہ، صومالیہ اور یمن جیسے کم آمدنی والے عرب ممالک میں اب بھی موجود ہیں۔ تاہم ایچ آئی وی کو چھوڑ کر باقی وبائی امراض میں اجتماعی طور ان ممالک میں کمی واقع ہوئی ہے۔اس تحقیق کے مطابق 2010ء میں عرب ممالک میں اموات کی سب سے بڑی وجہ دل سے متعلق امراض تھے اور ان کی شرح 14.3 فیصد تھی۔ 1990ء میں یہ وجہ دوسرے نمبر پر تھی۔ اس تحقیق کے مطابق 2010ء میں اموات کی دوسری بڑی وجہ فالج



اور اس کے بعد بالترتیب ریسپیریٹری انفیکشن، اسہال، ذیابیطس اور سڑکوں پر ہونے والے حادثات کا نمبر آتا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق ڈپریشن، خوف اور اضطراب، گھریلو تشدد، کمر اور گردن میں درد وغیرہ ان علاقوں میں صحت سے متعلق بڑھتی ہوئی اور عام وجوہات ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ تمام چیزیں دراصل یہ ظاہر کرتی ہیں کہ یہ علاقہ وبائی امراض کے حوالے سے ایک تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیماریوں کے حوالے سے یہ صورتحال دراصل مغربی یورپ، امریکا اور کینیڈا سے ملتی جلتی ہے۔تحقیق میں مزید کہا گیا ہے نشہ آور ادویات اور شراب کے استعمال کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل عرب دنیا میں آج دو دہائیاں قبل کے مقابلے میں قبل از وقت اموات اور معذوری کی زیادہ وجہ بن رہے ہیں۔مزید یہ کہ سڑک پر پیش آنے والے حادثات بھی صحت کے حوالے سے ایک بڑا مسئلہ ہیں۔تاہم اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس تبدیلی کے باوجود عرب دنیا میں اوسط عمر اور شیرخوار بچوں اور دوران حمل ماؤں کی اموات کم کرنے کے حوالے سے بہت زیادہ بہتری آئی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.